• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی سی معاملہ: قانون توڑنے والوں کیخلاف ایکشن ہوگا، گورنر پنجاب

پی آئی سی معاملہ: قانون توڑنے والوں کیخلاف ایکشن ہوگا، گورنر پنجاب


گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ پی آئی سی کے معاملے پر قانون توڑنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، چاہے اس کا تعلق کسی بھی خاندان سے ہو۔

یہ بات انہوں نے ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ایک صحافی نےپنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کے بھانجے کی موجودگی سے متعلق  سوال کیا۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ شخصیات یا فیملیز کے حوالے سے نہیں بلکہ مجموعی طور پر کہتا ہوں کہ جس کسی نے قانون توڑا ہے اور اُس کا تعلق کسی سے بھی ہےاُس کے خلاف ایکشن ہوگا۔

واضح رہےکہ پی آئی سی پر حملہ کرنے والے وکلاء میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان نیازی بھی شامل تھے ،احتجاج کے دوران انہیں مختلف کارروائیاں کرتے دیکھا گیا۔

دوسری جانب بیرسٹر حسان نیازی اپنے اس فعل پر شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔ بیرسٹر حسان نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وڈیو کلپ دیکھ کر شرمندگی محسوس کر رہا ہوں، یہ ایک قتل ہے۔

حسان نیازی کا کہنا تھا کہ متعلقہ ڈاکٹروں کے خلاف ان کا احتجاج اور سپورٹ محدود تھی اور اس احتجاج کی حمایت پر اپنی مذمت کا اظہار کرتا ہوں۔

انہوں نے شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاش میں وہاں موجود نہ ہوتا۔

تازہ ترین