• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غریبوں کو سستے گھروں کی فراہمی اولین ترجیح‘ عمران خان

اسلام آباد(اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کم آمدنی والے غریب افراد کو سستے گھروں کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، شہروں میں کچی بستیوں میں کثیر المنزلہ عمارات کی تعمیر سے غریب اور پسے ہوئے طبقے کی رہائش کا مسئلہ حل ہوگا، تمام وزارتوں کی زیر ملکیت املاک کو عوامی فلاح و بہبود کے لئے استعمال کرنے سے متعلق قوانین میں ترمیم کے لئے تجاویز ایک ہفتے میں مکمل کر کے کابینہ میں پیش کی جائیں‘پبلک ورکس ڈیپار ٹمنٹ (پی ڈبلیوڈی)کے ملازمین کی تنخواہوں کے معاملات سسٹم پراڈکٹ پرافیشینسی (ایس اے پی) نظام کے تحت منظم کیے جائیں تاکہ اس حوالے سے ملازمین کو درپیش مسائل کا موثر حل یقینی بنایا جا سکے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی ملکیتی غیر استعمال شدہ بیش قیمت اراضی کو مثبت طریقے سے بروئے کار لانے کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت کے سلسلے میں جائزہ اجلاس عمران خان کی زیر صدارت ہوا۔وزیرِ اعظم نے اب تک حاصل ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سالہا سال سے غیر استعمال شدہ بیش قیمت سرکاری اراضیوں کو عوامی فلاح و بہبود کے لئے استعمال کرناہوگا ۔

تازہ ترین