• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سوئٹزرلینڈ2021ء سے پاکستانی بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات دینے پر تیار

سوئٹزرلینڈ2021ء سے پاکستانی بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات دینے پر تیار


برن(ایجنسیاں) سوئس حکومت پاکستان سمیت 18ممالک کو بینک اکانٹس کی تفصیلات دینے پر تیار ہوگیا۔

معلومات کی فراہمی کا آغاز 2021 سے شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سوئس پارلیمنٹ نے مزید 18 ممالک کے ساتھ بینک ڈیٹا کے خودکار تبادلہ کی منظوری دے دی ہے جن میں البانیا، آذربائیجان، برونائی، ڈومینیکا، گھانا، قازقستان، لبنان، مکاؤ، مالدیپ، نائیجیریا، نیوئی، اومان، پاکستان، پیرو، ساموا ،سینٹ مارٹن ، ٹرینیڈاڈ، ٹوباگو اور وینوا تو شامل ہیں۔

اس حوالہ سے ترکی کا بھی جائزہ لیاجارہا تھا لیکن شام میں اس کی کارروائی کے پیش نظر اسے اس عمل میں شامل نہیں کیا گیا۔ 

سوئٹزرلینڈ کی حکومت کو 75 ممالک کے کنٹری ایکسٹرنل لنک سے مالی اعداد وشمار موصول ہوئے اور 63 ممالک کے ساتھ ڈیٹا شیئر کیا گیا جبکہ 12 ایسے ممالک ہیں جنہوں نے ڈیٹا کی سیکورٹی اور راز داری کی ضروریات کو پورا نہیں کیا۔

تازہ ترین