• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

وزیر اعظم کا فیاض چوہان کو فون، آپ نے فرض ادا کر دیا، عمران خان

آپ نے فرض ادا کر دیا، عمران خان


لاہور(نیوز ایجنسی ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی حکمت عملی سے پی آئی سی واقعہ میں زیادہ نقصان سے بچ گئے۔وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو فون کیا اور پی آئی سی واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔ وزیراعظم نے فیاض چوہان کی جانب سے معاملہ سلجھانے کے لئے موقع پر پہنچنے کی تعریف کی اور کہا کہ آپ نے فرض ادا کر دیا۔ انہوں نے دریافت کیا کہ آپ کو وکلا تشدد کے باعث کوئی چوٹ تو نہیں آئی۔وزیراعظم نے کہا کہ کسی کو ہسپتالوں میں بلوے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، معاشرے کے ہرشعبے کا ہم نے تحفظ کرنا ہے۔ وزیر اعظم نے فیاض الحسن چوہان کو لاہور میں رہنے کی ہدایت بھی کی۔ 

تازہ ترین