کراچی (ٹی وی رپورٹ)وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پہلےآدمی مرتا ہے مرنے سے قبل جنت نہیں ملتی،راولپنڈی میں پولیس نے ایک لڑکے کو تشدد کرکے ماردیا اس کی ہڈی ٹوٹ گئی،سارے اداروں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا۔
وزیراعظم عمران خان قابل احترام اور ایماندار ہیں،مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے بہت کچھ ہو رہا ہے،میڈیا کوعمران خان خود دیکھ رہے ہیں،انہیں سب کی رپورٹ ہے،میری خواہش ہے عمران خان کو اتنا میڈیا نہیں دیکھنا چاہئے،عمران سے کہا آپ ایماندار ہم آپکے ترجمان،جس کے گھر بجلی اور گیس کا بل جاتاہے وہ ہماری پوری بات نہیں سنتا،سیاست بڑی بے رحم ہو چکی۔
ہماری سوچ کا معیار گرگیا ہے۔ایک انٹرویو میں شیخ رشید نے کہا کہ تحریک انصاف کا مطلب عمران خان ہے،زرداری انتقامی اور دل میں رکھنے والا سیاستدان ہیں،نواز شریف کو شہباز کے مقابلے میں کم کرپٹ سمجھتا ہوں،نواز شریف مرنا قبول کرےگا پر دھیلہ نہیں دے گا،تحریک انصاف کا زیادہ ووٹ احتساب کا ہے۔
بحران نہیں فوج اور عمران خان دونوں ایک زیان اور اکھٹے ہیں،نوازشریف کو دستور ایونیو میں غرق کرنے کا کریڈٹ مریم کو جاتا ہے،پی پی اور ن لیگ کو سات سال قید ہوتی ہے تو پی ٹی آئی کے لوگوں کو پندرہ سال ہونی چاہئے،جنرل پرویز مشرف کو غدار نہیں سمجھتا۔
دو تین ماہ اہم اور حساس ہیں لیکن حکومت چلے گی۔ شیخ رشیدنے کہاکہ عمران خان کی جو عزت ہے وہ ایماندار ہے اوروہ اب مہنگائی پر بہت کام کر رہاہے لیکن میں نے کیبنٹ میں یہ بات کہی ہے کہ ہم آپ کے ترجمان ضرور ہیں لیکن جس کے گھر بجلی اورگیس کا بل جاتاہے اور یہ میں نے نواز شریف کو بھی کہا تھا اسی جملے کو میں نے عمران خان کے بھی آگے دوہرایا میں نے کہا جس کے گھر بجلی گیس کا بل جارہا ہے وہ شیخ رشید کی بات کا ایک حصہ سنتا ہے دوسرے حصہ نہیں سنتا وہ کہتا ہے اس حد تک تو شیخ رشید ٹھیک ہے آگے غلط بات کر رہا ، غلط بیانی کر رہا ہے۔
یہ میری زندگی کا سیاہ دن ہے،میں رنجیدہ ہوں یہ قائد اعظم کا کورٹ جن لوگوں نے پہنا ہے اور جس قائد اعظم نے اس کوٹ میں پاکستان بنایا میرا خیال ہے پاکستان کی زندگی میں اگر دنیا میں بھی جنگ ہو فسادات ہوں زلزلہ آیا لوگ جنگ میں بہت بڑا نشان لگا دیتے ہیں اسپتال کی چھت پر کہ غلطی سے کوئی جہاز بم باری نہ کردے اور ایسا کبھی نہیں ہوا میرے خیال میں یہ ڈاکٹروں وکیلوں کی لڑائی بڑھے گی اور چھ آٹھ دن سے یہ لڑائی لگی ہوئی تھی۔
یہ ہماری نااہلی ہے ہمیں یہ بات ختم کروانی چاہیے تھی اور اس کے جتنے وکلاء ذمہ دار ہیں اتنے ہم بھی ذمہ دار ہیں، پولیس میرا خیال ہے سرینڈر کر چکی ہے جب مولانا فضل الرحمٰن آرہے تھے پولیس نے بڑا واضح طور پر کہہ دیا تھا کہ ہم نہیں کریں گے۔
ماڈل ٹاؤن کا مسئلہ یہ تھا کہ وہ ایک سیاسی گروپ کے ساتھ ظلم و ستم کیا گیا یہ انسانیت کے ساتھ ظلم و ستم کیا گیا اُن بیچارے مریضوں کا کوئی قصور نہیں تھا ۔جب تک عمران خان بزدار کے ساتھ کھڑا ہے کسی کی جرأت نہیں ہے اس کے خلاف بات کرسکے۔
تحریک انصاف کو کیا ہوگا تحریک انصاف کا مطلب ہے عمران خان باقی تو سب ایسے سوشل میڈیا پر آجائیں گے۔سیاست بڑی بے رحم ہوچکی ہے۔ یہ دل نہیں مانتا کہ کیسے ہوگیا رونے کو دل کرتا ہے کہ یار یہ بڑے ہم اتنے گر گئے ہیں ہمارا معیار سوچ کا اتنا گر گیا ہے تو پھر خدا ہمیں سزا دے گا خدا کسی کا رشتے دار نہیں ہے جنت تب ملتی ہے پہلے آدمی مرتا ہے مرنے سے پہلے جنت نہیں ملتی یہ ہمارے معاشرے کی موت کا دن ہے۔
ملک میں پہلے سے حالات دیکھیں ایسے نہیں ہے کل پرسوں پنڈی میں ایک لڑکے کو مارا ہے پولیس والوں نے مار دیا مار مار کر اس کی میڈیکل آئی ہے اس کی ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں سارے ادارے کی جو ہے ٹمپو اس کا جو صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اور ہر آدمی گلے پڑتا ہےپتہ نہیں معاشرے کو کیسے سلجھایا جائے گا میں معاشرے کی انحطاط دیکھ رہا ہوں۔
جو ٹھہراؤ تھا معاشرے میں ختم ہوگیا ہے۔ شیخ رشیدنے کہاکہ عمران خان کی جو عزت ہے وہ ایماندار ہے اوروہ اب مہنگائی پر بہت کام کر رہاہے لیکن کل میں نے کیبنٹ میں یہ بات کہی ہے کہ ہم آپ کے ترجمان ضرور ہیں لیکن جس کے گھر بجلی اورگیس کا بل جاتاہے اور یہ میں نے نواز شریف کو بھی کہا تھا اسی جملے کو میں نے عمران خان کے بھی آگے دوہرایا میں نے کہا جس کے گھر بجلی گیس کا بل جارہا ہے وہ شیخ رشید کی بات کا ایک حصہ سنتا ہے دوسرے حصہ نہیں سنتا وہ کہتا ہے اس حد تک تو شیخ رشید ٹھیک ہے آگے غلط بات کر رہا ، غلط بیانی کر رہا ہے۔
میں اتنا سنیئر پولیٹیکل ورکر ہوں یا منسٹر ہوں کہ مجھے منڈی کے بہاؤ کیبنٹ میں ڈسکس نہیں کرنا چاہیے لیکن میں پھر بھی آٹے کے بھاؤ سے شروع ہوتاہوں اور گھی پر ختم کرتا ہوں۔
شیخ رشیدنے کہاکہ آصف زرداری کے حوالے سے سمجھتا ہوں وہ ایک انتقامی سیاستدان ہے اور وہ دل میں رکھنے والا سیاستدان ہے وہ تاش چھاتی سے لگا کر کھیلتا ہے، شہباز شریف نوازشریف سے زیادہ بڑا کرپٹ ہے جب میں نے فائلیں دیکھیں ہیں تو نوازشریف کو شہباز کے سامنے کم تر کرپٹ آدمی سمجھتا ہوں لیکن زرداری نے بانٹ کر کھایا ہے۔
زرداری پر کیس سنجیدہ ہیں جب ٹرائل ہوگا وائٹ کالر کرائم کو سزا دینا آسان کام ہے اصل مسئلہ یہ ہے کہ اس کو کون سزا دے گاوہ ویل آرگنائز ہوتے ہیں ان کے پاس ان سے بڑے وکیل ہیں ان کے پاس دولت کو ٹھکانے لگانے والے زیادہ بڑے لوگ ہیں ۔ نوازشریف کی بات نہیں کر رہا وہ دھیلہ نہیں دے گا وہ مرنا قبول کرے گا پیسے ان کے اپنے بچوں کے پاس ہیں۔
پی ٹی آئی میں جو ووٹ ہے پی ٹی آئی کا زیادہ ووٹ احتساب کا ہے۔ فوج اور عمران خان دونوں ایک زبان ہیں اور اکٹھے ہیں میں عمران خان کو کسی بحران میں نہیں دیکھ رہا۔
عمران خان سادہ ہے اس میں ایسی چالاکیاں نہیں ہیں ،شیخ رشیدنے کہا کہ نوازشریف کو constitution avenueمیں غرق کرنے کا کریڈیٹ مریم کو جاتا ہے جس دن مریم وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھی اس دن سے غلط فہمیاں شروع ہوگئیں،میں پرویز مشرف کو غدار نہیں سمجھتا۔