• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماضی میں لاپتہ ہونے والے شفیق ایڈووکیٹ اوکاڑہ سے پھر اغوا

کراچی (نیوزڈیسک )پنجاب کے شہر اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے شفیق احمد ایڈووکیٹ کے خاندان نے دعویٰ کیا ہے کہ انھیں ان کے گھر کے قریب سے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے۔ماضی میں بھی لاپتہ ہونے والے شفیق ایڈووکیٹ کے خلاف سائبر کرائم قوانین کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انھوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹس شیئر کی تھیں۔شفیق احمد کے بھائی عبد الرشید نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کے بھائی گذشتہ منگل سے لاپتہ ہیں اور ان کے خاندان کو گھر کے قریب نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے یہ معلوم ہوا ہے کہ شفیق احمد کو نقاب پوش افراد نے 10 دسمبر کی شام اغوا کیا تھا۔
تازہ ترین