• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحفظ ختم نبوت امت مسلمہ کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے،علماء

لاہور( خبرنگارخصوصی )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام ختم نبوت تربیتی کنونشن ادارۃ الفرقان شادی پورہ بند روڈ لاہور میں قاری ظہورالحق کی صدارت میں ہوا ۔ختم نبوت تربیتی کنونشن میں مولانا عبدالنعیم، مولانا سعید وقار، مولانا پیرغلام مصطفی، مولانا عبدالواجد و دیگر نے شرکت کی۔مولانا عبدالنعیم نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ختم نبوت امت مسلمہ کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے،ختم نبوت سے متعلق قوانین ختم نہیں ہونے دیں گے ۔عقیدہ ختم نبوت پر پورے دین کی عمارت قائم ہے اور اسی میں امت مسلمہ کی وحدت کا راز مضمر ہے۔ مولانا سعیدوقار نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون میں تبدیلی ہرگزبرداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہااسلام کے نام پر بننے والے ملک میں ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا ۔
تازہ ترین