• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو کی صورتحال ،نمٹنے کیلئے پرائمری ہیلتھ کاجامع پلان تیار

لاہور(خصوصی نمائندہ)پولیو کی تشویشناک صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لئےپرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ نےجامع پلان تیار کر لیا ہے ۔اس حوالے سے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ پنجاب آنے والے تمام راستوں پر قطرے پلانے والی ٹیمیں تعینات ہوں گی۔پنجاب کے تمام داخلی راستوں پر کیمرے لگا کر بچوں کی آمد، قطرے پلانے کی مانیٹرنگ ہوں گی۔ ریلوے اسٹیشنز پر 10 اضافی مانیٹرنگ پوائنٹس قائم کیے جائیں گے۔ جن علاقوں کے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس پایا گیا ان علاقوں کو ریڈ زون میں شامل کیا گیا ہے۔ ریڈ زون میں شامل علاقوں میں ہر بچے کویقینی طور پر قطرے پلانے کے لیے اضافی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔پنجاب بھر سے سیوریج پانی کے 196 نمونے لیے گئے جن میں سے 83 میں وائرس پایا گیا۔
تازہ ترین