• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ: ایوان صنعت وتجارت کے ممبران کی سالانہ فیسوں میں اضافہ

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)سیالکوٹ ایوان صنعت وتجارت نے ممبران کی سالانہ فیسوں میں اضافہ کر دیا۔ سیالکوٹ ایوان صنعت وتجارت میں اس وقت7000سے زائد کاروباری ممبران موجود ہیں اور اس حوالے سے ممبران کو دو کلاسوں کارپوریٹ اور ایسو سی ایٹ میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ کار پوریٹ کلاس کے تحت بڑے کاروباری ادارے جبکہ ایسو سی ایٹ کلاس میں چھوٹے کاروباری ممبران رجسٹرڈ ہیں اور ہر ممبر کی فیس میں تقریباایک ہزار روپے سالانہ اضافہ کیا گیا ہے ۔ سالانہ فیس کے علاوہ ویز لیٹر، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، کلچر اینڈ سپورٹس، سیل آوٹ سی او او پیڈ ودیگر چارجز بھی وصول کئے جاتے ہیں ۔
تازہ ترین