• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ اسماعیل خان: بس اور پک اپ میں تصادم، 5 جاں بحق

خیبر پختون خوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن روڈ پر مسافر بس اور پک اپ وین میں تصادم میں 5 مسافر جاں بحق ہوگئے جبکہ 7 زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق درابن روڈ پر پشاور سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس اور پک وین کے درمیان تصادم ہوا ہے۔

حادثے کے نتیجے میں 5 مسافر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: قلعہ سیف اللّٰہ، ٹرک اور کوچ میں تصادم، 13 جاں بحق

ریسکیو 1122 کا مزید کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال اور ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

تازہ ترین