• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکوال: کوچ اور ٹرک میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

پنجاب کے ضلع چکوال کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثہ چکوال میں تلہ گنگ روڈ پر دھرابی کے قریب پیش آیا جس میں تیز رفتار مسافر کوچ اور ٹرک کی آپس میں ٹکر ہو گئی، حادثے کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو حادثے کا شکار گاڑیوں سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: مٹیاری، کوچ اور رکشے میں تصادم، 13 افراد جاں بحق

مسافر کوچ تلہ گنگ سے فیصل آباد جا رہی تھی، پولیس نے اس بات کا تعین کرنے کے لیے کہ حادثے کا ذمہ دار کوچ ڈرائیور ہے یا ٹرک ڈرائیور، تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

تازہ ترین