• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مٹیاری: کوچ اور رکشے میں تصادم، 13 افراد جاں بحق

سندھ کے ضلع مٹیاری میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

ایس ایس پی مٹیاری آصف بگھیو کے مطابق حادثہ مٹیاری کے علاقے نیو سعید آباد کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا ہے جس میں مسافر کوچ نے موٹر سائیکل رکشے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔

حادثے کی وجہ سے قومی شاہراہ کی ایک سڑک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: اوتھل، وین اور منی ٹرک میں تصادم، 2افراد ہلاک

ریسکیو عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مسافر کوچ پنجاب سے کراچی جا رہی تھی جبکہ موٹر سائیکل رکشہ پر مزدور سوار تھے۔

تازہ ترین