• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2019، رانو منڈل بھی گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی بھارتی شخصیات میں شامل

اِس سال کے اختتام پر گوگل کی جانب سے اُن لوگوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جن کو 2019 میں سب سے گوگل پر سرچ کیا گیا ہے، فہرست کے مطابق بھارت میں رواں سال سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں رانو منڈل کا نام بھی شامل ہے۔

2019 اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا ہے، ہر سال کی طرح اِس سال بھی گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے، اِس گوگل فہرست کے مطابق بھارت میں جن شخصیات کو گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ہے اُن میں گزشتہ دِنوں سے خبروں کی دُنیا پر چھائی ہوئی رانو منڈل کانام بھی ہے۔

اِس فہرست کے مطابق رانو منڈل کا نام ٹاپ 10 شخصیات میں شامل ہے، فہرست میں رانو منڈل کا نام 7ویں نمبر پر ہے۔

مزے کی بات یہ ہے کہ ٹاپ ٹین میں  بالی ووڈ کی کسی بھی بڑی شخصیت کا نام شامل نہیں ہے۔ کیا عالی بھٹ ، کیا دپیکا پڈوکون ، کیا پریانکا چوپڑا، رانو نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

دوسری جانب ٹاپ 10 کی اِس فہرست میں پہلے نمبر پر بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن وردھمان کا نام ہے، دوسرے نمبر پر بھارتی کلاسیکل گلوکارہ لتا منگیشکر اور تیسرے نمبر پر بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کا نام موجود ہے۔

واضح رہے کہ رانو منڈل بھارت کے ریلوے اسٹیشن پر گانا گا کر مشہور ہونے والی گلوکارہ ہیں اور اُن کی گلوکاری کے بعد بھارتیوں نے اُن کو لتا منگیشکر کانام بھی دیا۔

حال ہی میں رانو منڈل نے بھارتی گلوکار ہمیش ریشمیا کے ساتھ ایک فلم کے لیے گانا بھی گایا تھا اور گزشتہ کچھ دِنوں سے رانو منڈل سوشل میڈیا کی دُنیا میں سب سے آگے بھی نظر آرہی ہیں، کسی بھارتی صارف نے اُن پر مزاحیہ میمز بنائیں تو کسی نے اُن پر شدید تنقید بھی کی۔

تازہ ترین