• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانو منڈل کا ساتھ دینے بیٹی میدان میں آگئی

بھارت کے ریلوے اسٹیشن پر گانا گا کر مشہور ہونے والی رانو منڈل کا بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مذاق بنانے اور تنقید کرنے کا جواب دینےکے لیے اُن کی بیٹی الزبتھ ساٹھی رائے میدان میں آگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رانو منڈل کی بیٹی الزبتھ ساٹھی رائے کاکہنا ہے کہ اُن کی والدہ نے زندگی میں بہت جدوجہد کی ہے، بہت سی پریشانیوں کا سامنا کیا ہے اور اب جب اُن کی والدہ کو کامیابی مل رہی ہے تو لوگ اُن کی والدہ کو بدنام کرنےکی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھئے:رانو مونڈل کی بھاری میک اپ میں تصویر مذاق کا نشانہ بن گئی


یہ بھی پڑھیے: رانو مونڈل کی بھاری میک اپ میں تصویر مذاق کا نشانہ بن گئی

رانو منڈل کی بیٹی نے کہا کہ پہلے میری والدہ کی ایک ویڈیو وائرل کی گئی جس میں ایک خاتون کے ساتھ اُن کا نازیبا رویہ تھا، رانو منڈل کی بیٹی نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ اُن کی والدہ کے ساتھ ہمیشہ سے ہی رویے کا تھوڑا مسئلہ رہا ہے جس کی وجہ سے بعض اوقات اُن کو بہت سی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے لیکن اِس کا ہرگز مطلب یہ نہیں ہے کہ اُن کی والدہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی جائے اور پھر اُن پر تنقید کی جائے۔

اُن کی بیٹی نے کہا کہ ویڈیو کے بعد اُن کی والدہ کے میک اپ کی جعلی تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اُن کے خالف مزاحیہ میمز بنا کر اُن کا مذاق اُڑایا۔

اُن کی بیٹی نے مزید کہا کہ اُن کی والدہ کے خلاف کوئی سازش کی جا رہی ہے کیونکہ اُن کی والدہ کو اچانک سے اتنی شہرت مل گئی ہے۔

واضح رہے کہ رانو منڈل مغربی بنگال کےرانا گھاٹ کے ریلوے اسٹیشن پر گانا ’ایک پیار کا نغمہ‘ گانے کے بعد سے مقبو ل ہوئیں جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اُن کو لتا منگیشکر بھی کہاجارہا ہے۔

رانو منڈل نے حال ہی میں بھارتی گلوکار ہمیش ریشمیا کے ساتھ بھی گانا گایا ہے اور کچھ بھارتی سوشل میڈیا پر رانو منڈل کے خلاف مزاحیہ میمز بنا کر اُن کا مذاق بھی بنا رہے ہیں جبکہ حال ہی میں رانو منڈل کے میک اپ کی ایک جعلی تصویر کو بھی سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا تھا جس کے بعد اُن کی میک اپ آرٹسٹ نے وائرل ہونے تصویر کی تردید کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اُن کی اصلی تصویر شیئر کی تھی۔

تازہ ترین