• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سندھ ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔

آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔

عدالت نے سماعت کے دوران آغا سراج درانی سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمان  کو دس، دس لاکھ روپے کے مچلکے اور پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

کیس کے دیگر ملزمان میں آغا مسیح الدین،طفیل احمد شاہ، میٹھا خان،شمس الدین خاتون،اسلم پرویز،ذوالفقار علی ڈاہر ،گلزار احمد اور شکیل احمد شامل ہیں۔

نیب کے مطابق آغا سراج درانی اور دیگر پر ایک ارب 61 کروڑ روپے کے غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ احتساب عدالت نمبر 3 میں ریفرنس زیر سماعت ہے، جبکہ ریفرنس میں آغا سراج درانی کی اہلیہ، 4 بیٹیاں اور 2 بیٹے مفرور ہیں۔

ضمانت منظور ہونے کے بعد آغا سراج درانی نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی بیرون ملک مصروفیات کے باعث قائم مقام گورنر سندھ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل 4 روز کے دورے پر بیرون ملک روانہ ہوئے ہیں، قائم مقام گورنرسندھ آج سہ پہر3 بجےعبد اللہ غازی کے مزار پر حاضری دیں گے۔

تازہ ترین