• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمۂ تعلیم کا سندھ میں پولیو مہم چلانے کا اعلان

محکمۂ تعلیم سندھ نے محکمۂ صحت کے ہمراہ اسکولوں میں انسدادِ پولیو مہم چلانے کا اعلان کر دیا۔

محکمۂ تعلیم سندھ نے تمام اسکولوں میں انسدادِ پولیو مہم چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعاون نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ڈائریکٹر جنرل اسکولز کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق محکمۂ تعلیم اور محکمۂ صحت سندھ نے مشترکہ طور پر اسکولوں میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جو 16 تا 20 دسمبر جاری رہے گی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ مہم کے دوران اسکولوں میں 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیئے: سندھ میں پولیو وائرس کا 9 واں شکار

محکمۂ تعلیم کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں اسکولوں کو پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ انسدادِ پولیو مہم میں تعاون نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کرنے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

تازہ ترین