• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی والوں کیلئے محکمۂ موسمیات کی خوشخبری

کراچی والوں کے لیے خوشی کی خبر یہ ہے کہ موسم کی صورتِ حال سے اب شہری بروقت باخبر رہیں گے، محکمۂ موسمیات نے بارش کی بروقت پیش گوئی کے لیے ایس بینڈ ڈوپلر ریڈار پر مشتمل جدید ٹیکنالوجی اپنا لی۔

سرمئی اور نیلی رنگ کی 78 میٹر اونچی عمارت نئی سی ہے، اسٹرکچر بھی کچھ منفرد ہے، کیونکہ یہ موسم کی صورتِ حال سے آگاہ کرنے والی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایس بینڈ ڈوپلر ریڈار سے مزین ہے۔

محکمۂ موسمیات کے دفتر پر نصب ایس بینڈ ریڈار موسم کی تازہ صورت حال سے تیز ترین آگاہی فراہم کرتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق ایس بینڈ ڈوپلر ریڈار 450 کلو میٹر تک کے علاقے کی موسمیاتی صورت حال پر نظر رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جدید ٹیکنواوجی سے یہ معلوم کرنا آسان ہو جائے گا کہ کون سا بادل کہاں ہے اور کتنی مقدار میں بارش برسائے گا۔

یہ بھی پڑھیئے: ریڈار کی صلاحیت سے لیس گوگل فون کی نمائش

اس سے قبل استعمال کیا جانے والا سی بینڈ ریڈار ناکارہ ہوچکا ہے جس کی حد 200 سے 250 کلو میٹر تھی۔

جائیکا کے تعاون سے نصب کیے جانے والے ایس بینڈ ریڈار کی تیاری پر ایک ارب 58 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔

جائیکا نے 30 سال بعد دوبارہ 4 ریڈار دیے ہیں، اسلام آباد میں یہ ریڈار کام کر رہا ہے جبکہ کراچی میں یہ جنوری کے آخر تک فعال ہو جائے گا۔

تازہ ترین