قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن جماعت ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر علی محمد خان میں تلخ کلامی ہوگئی۔
مریم اورنگزیب اور علی محمد خان کے ایک دوسرے سے سوال و جواب کے باعث قومی اسمبلی اجلاس میں شور شرابہ بڑھ گیا۔
ایک موقع پر دونوں رہنماؤں میں تلخ کلامی شدید ہوگئی، جس پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے علی محمد خان اور مریم اورنگزیب کو خاموش کرایا۔
اسپیکر اسد قیصر نے مریم اورنگزیب سے کہا کہ آپ تقریر کرتی ہیں، اپنا سوال کریں، کیا آپ کو ریکارڈ نکال کر دکھاؤں۔
ن لیگی نے رہنما نے اسپیکر سے کہا کہ آپ حکومتی وزیر کو تمیز سکھائیں، ایسا نہیں ہو سکتا کہ حکومتی وزیر ان سے ایوان میں بد تہذیبی کریں، وزیر کو کوئی حق نہیں کہ کسی رکن سے بد تہذیبی کرے۔