• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) لاہور میں مرمت کا کام جاری ہے، وکلا کے حملے میں توڑے جانے والے شیشوں کی جگہ نئے شیشے لگادیے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پی آئی سی کو 24گھنٹے میں پھر سے فعال کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اتنے بڑے سانحہ کے بعد اگر پنجاب کے اسپتال بند نہیں ہوئے تو اس کو سراہا جانا چاہیے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پی آئی سی ہنگامہ آرائی کے دوران جاں بحق ہونے والے مریضوں کے ورثا کو 10،10 لاکھ روپے کی مالی امداد کے چیک دینے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین