وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب و امور داخلہ شہزاد اکبر نے ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کے سوالات کا جواب دیدیا۔
شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کےد وران قومی اسمبلی میں ایسیٹ ریکوری پر کیے گئے مریم اورنگزیب کے سوال ’ایسٹ ریکوری نے لوٹی رقم پاکستان لانے کے لیے کیا کیا؟‘ کا جواب دیا۔
انہوں نے کہاکہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے )نے ایک سال میں 7 ارب روپے کی ریکوری کی ہے۔
شہزاد اکبر نے ن لیگی ترجمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب آپ لوگوں کو گمراہ کرنا چھوڑدیں۔
ان کا کہنا تھاکہ تنقید کرنے والوں کو ایسیٹ ریکوری کا کام سمجھنے کی ضرورت ہے، 35 سال اقتدار میں رہنے والوں نے سرکاری زمینوں پر قبضہ کر رکھا تھا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہاکہ سرکاری اراضی کی واگزاری پر واویلا مچایا جارہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہاکہ 7 ارب روپے کی ریکوری کی ہے جبکہ ریکوری یونٹ پر اب تک 2 کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔