• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزری میں ٹھیلے والوں سے تلخ کلامی کے دوران شہری کے گارڈ کی فائرنگ

گزری میں ٹھیلے والوں سے تلخ کلامی کے دوران شہری کے گارڈ کی فائرنگ


کراچی کے علاقے گزری میں ٹھیلے والوں سے تلخ کلامی کے دوران شہری کے گارڈ نے فائرنگ کردی، جس سے بھگدڑ مچ گئی، مشتعل افراد نے موقعے پر پہنچنے والی پولیس موبائل کے شیشے توڑ دیئے۔

گزری کے علاقے میں نماز جمعہ کے وقت پھل بیچنے والے ٹھیلے والوں سے کار سوار شہریوں کا جھگڑا ہو گیا تھا، اس دوران ٹھیلے والوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہو گئی۔

جس کے بعد کار سوار شہری کے گارڈ نے ہوئی فائرنگ کردی اور شہری موقعے سے فرار ہو گیا۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد شہری مشتعل ہوگئے اور موقعے پر پہنچنے والی پولیس موبائل کے شیشے بھی توڑ دیئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہری کو گرفتار کرنے کے لئے قانونی کارروائی جاری ہے۔

تازہ ترین