• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: محکمۂ لائیو اسٹاک کی کانگو وائرس سے متعلق ایڈوائزری جاری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

خیبر پختون خوا حکومت کے محکمۂ لائیو اسٹاک نے کانگو وائرس سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

محکمۂ لائیو اسٹاک حکام کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے مویشی منڈیوں اور دیگر مقامات پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

محکمۂ لائیو اسٹاک نے جانور خریدتے، منتقل کے دوران اور ذبح کرتے وقت حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شہری جانوروں کے قریب جاتے وقت دستانے، ماسک اور حفاظتی لباس استعمال کریں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا کہ مویشی منڈیوں میں اسپرے، صفائی اور جراثیم کش اقدامات کیے جائیں۔

محکمۂ لائیو اسٹاک نے فیلڈ اسٹاف کو کانگو وائرس کی نگرانی اور فوری رپورٹنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا کہ قصائی اور بیوپاری حفظان صحت کے اصول اپنائیں، ان احتیاطی تدابیر پر عمل سے کانگو وائرس کے خطرات کم کیے جا سکتے ہیں۔

صحت سے مزید