• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لومڑی باربی کیو پارٹی سے کھانا لے اُڑی

فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا
فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا 

کینیڈا کے صوبے البرٹا میں پولیس نے باربی کیو کا سامان چوری ہونے کی شکایت پر تحقیق شروع کی تو ایک دلچسپ حقیقت سامنے آئی۔

پولیس نے بتایا کہ ہمیں کراؤنیسٹ پاس کے علاقے میں چوری کی اطلاع ملی تھی اور مشتبہ شخص کے بارے میں یہ بتایا گیا تھا کہ اس کے بال سرخ، قد چھوٹا اور  موٹا کوٹ پہنا ہوا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ مبینہ چور درحقیقت ایک لومڑی تھی جو منہ میں ہاٹ ڈاگز دبا کر فرار ہوئی۔

پولیس نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ ہم نے تفتیش کے بعد ملزمہ کو بغیر کسی شرط کے بھرے ہوئے پیٹ کے ساتھ جانے دیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید