• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہفتے کا تیزی پر اختتام، 100انڈیکس 402 پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج،کاروباری ہفتے کا اختتام تیزی پر ہوا، 100انڈیکس میں 402 پوائنٹس کااضافہ ، 62.53 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں، سرمایہ کاری مالیت میں 75ارب 3کروڑ 78لاکھ روپے کا اضافہ تاہم کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 19.24فیصد کم رہا ، مارکیٹ کے اختتام پر 100 انڈیکس 402.42پوائنٹس کے اضافے سے 40916.59 پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ 30 انڈیکس 210.98پوائنٹس کے اضافے سے 18619.27پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 278.41پوائنٹس کے اضافے سے 278.41پوائنٹس پر بند ہوا ۔گزشتہ روز مجموعی طور 363کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 227کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 116میںکمی اور 20میں استحکام رہا تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 75ارب 3کروڑ 78لاکھ روپے کے اضافے سے بڑھ کر 79کھرب 2ارب 42کروڑ 24لاکھ روپے ہوگئی۔ جمعہ کو 27کروڑ 7لاکھ 13ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جوجمعرات کی نسبت 4کروڑ 36لاکھ 90ہزار شیئرز کم ہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے سیپ ہائر کے بھائو میں 44.35روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے سیپ ہائر کے حصص کی قیمت بڑھ کر 936.99روپے ہو گئی اسی طرح 36.33روپے کے اضافے سے وائتھ پاک کے حصص کی قیمت 859.33روپے پر جا پہنچی۔

تازہ ترین