کراچی(پ ر) عالم دین اور خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ انتشار ،افراتفری اور تشدد کی سیاست کسی کےمفاد میں نہیں انسانیت کی حرمت اور وقار کو پامال کرنیوالے کسی صورت انسان کھلانے کے حق دار نہیں ،گذشتہ دنوں لاہور میں ہونیوالے دردانگیز واقعے سے پاکستانی قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ تعلیمات اسلامی اس طرح انسانیت کی حرمت کی پامالی کی ہرگز اجازت نہیں دیتی اور جو لوگ اس میں ملوث وہ اسلامی معاشرے وطن عزیز اور قوم و ملت کے نام کو بدنام کررہے ہیں لہٰذا حکومت اور ریاستی اداروں کو ایسے عناصر کی سرکوبی کرنا ہوگی۔