آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ26؍ جمادی الاوّل 1441ھ 22؍ جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

عورت کے قتل کے شبہ میں ایک شخص گرفتار

لندن ( جنگ نیوز) نارتھمپٹن شائر پولیس نے ایک شخص کو عورت کے قتل کے شبہ میں گرفتار کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ کار کے حادثے کے بعد لڑائی میں ایک خاتون کو چھری کے وار سے ہلاک کردیا گیا۔ 25 سالہ خاتون ہسپتال میں انتقال کر گئی ۔ نارتھمپٹن ​​شائر پولیس نے بتایا کہ وہ خاتون وی ڈبلیو پولو میں تھیں جو واکسال وین سے تصادم سے کچھ لمحے قبل ہی کھڑی ہوئی تھی۔ 27 سالہ شخص کو قتل کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ۔ اسے بھی شدید چوٹیں آئی ہیں ۔ ایک اور 27 سالہ شخص کو قتل کی کوشش کے شبے میں گرفتار کیا گیا۔ قتل کے شبہ میں گرفتار 13 سالہ لڑکے کو رہا کردیا گیا تھا اور اس کے خلاف مزید کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی ۔ پولیس کا خیال ہے کہ واقعے میں ملوث افراد ایک دوسرے کو جانتے ہیں ۔ والنگبورو روڈ کی رہائشی خاتون ڈیوس کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور لوگوں نے جائے وقوع پر پھول رکھے ۔

یورپ سے سے مزید