اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) صدر مملکت نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دیدی ہےاور مخدوم خسرو بختیار کی رکنیت ختم کرکے ان کی جگہ اسد عمر کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ تشکیل نو آئین کے آرٹیکل 156کے تحت حاصل اختیارات کے تحت کی ہے۔ کابینہ ڈویژن نے این ای سی کی تشکیل نو کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ وزیر اعظم کونسل کے چیئرمین ہوں گے۔ بلوچستان ،خیبر پختونخواہ ، پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ اس کے ممبرز ہوں گے۔ وزیر اعظم نے چار ممبران نامزد کئے ہیں جن میں وزیر اعظم کے مشیر خزانہ و ریو نیو ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ ، وفاقی وزیر بر ائے منصو بہ بندی و ترقیات اسد عمر ، وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبد الرزاق دائود اور وزیر اعظم کے مشیر بر ائے ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین شامل ہیں ۔ وزارئے اعلیٰ نے چار ممبران کو نامزد کیا ہے ۔ بلو چستان اسمبلی کے رکن جان محمد جمالی بلوچستان ، صو بائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا خیبر پختونخواہ ، صو بائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت پنجاب اور نثار احمد کھوڑو سندھ کی نمائندگی کریں گے ۔ایجنڈے کے مطا بق گورنر خیبر پختونخواہ ، وزیر اعظم آ زاد جموں و کشمیر ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ، سیکر ٹری فنا نس ڈویژن ، سیکرٹری اقتصا دی امور اور سیکرٹری پلاننگ اینڈ دویلپمنٹ ڈویژن اجلاس میں شرکت کریں گے ۔دوسرے وفا قی سیکر ٹیریز ، چیف سیکرٹریز بشمول گلگت بلتستان و آزاد جموں وکشمیر بھی خصوصی دعوت پر اجلاس میں ضرورت پڑنے پر شرکت کرسکتے ہیں