• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلباء منشیات کی لعنت کو ختم کرنے میں کردار ادا کریں :امجد جاوید سلیمی

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز جامعہ زکریاکے زیراہتمام جناح آڈیٹوریم میں منشیات سے آگاہی سیمینار ہوا ،وزارت انسداد منشیات کے وفاقی سیکرٹری امجد جاوید سلیمی نے کہا ہے کہ طلباء منشیات کی لعنت کو معاشرے سے ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور اینٹی نارکوٹکس فورس اور پولیس کا ساتھ دیں،منشیات کا تعلق جرائم کی دنیا سے بھی ہے اس لئے انسداد منشیات کا مطلب انسداد جرائم ہے معاشرہ کو لاقانونیت سے بچانے کے لئے اس کیخلاف ایک مشترکہ مہم چلانی ہوگی، وائس چانسلر جامعہ زکریا پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہاکہ یونیورسٹی انتظامیہ کی کوششوں کے باعث منشیات کی لعنت کو قابو میں رکھا گیا ہے، دریں اثنا نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں انسداد منشیات  آگاہی سیمینار  سے خطاب کرتے ہوئے  امجد جاوید سلیمی  نے  کہاکہ کچھ عرصہ قبل سینٹ میں پیش کی جانے والے ریکارڈ کے مطابق70لاکھ سے زائد لوگ نشے کی لت میں مبتلا ہیں،انہوں نے کہاکہ مایوسی ، اکیلا پن ، تربیت کا فقدان ، طبقاتی ماحول وغیرہ منشیات کے استعمال کی بڑی وجوہات ہیں، وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے   کہاکہ  نشے کی لت کی پہلی وجہ سگریٹ ہے،معاشرے کے لوگوں نوجوان نسل  کو اس لعنت سے بچنا ہو گا،سیمینار کے اختتام  پر امجد جاوید سلیمی نے جامعہ میں   ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور  ایڈمن بلاک میں پودا بھی  لگایا۔
تازہ ترین