آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل2؍جمادی الثانی 1441ھ 28؍جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

وزیر اعظم مدینہ منورہ پہنچ گئے

وزیر اعظم مدینہ منورہ پہنچ گئے


وزیر اعظم عمران خان مدینہ منورہ پہنچ گئے جہاں وہ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  پر حاضری دیں گے اور سعودی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔

عمران خان اور سعودی قیادت کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور خطے میں ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر نور خان ایئر بیس پہنچے، جہاں سے وہ خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری خارجہ سہیل محمود بھی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کریں گے جس میں دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں بالخصوص آئل ریفائنری پروجیکٹ کو آگے بڑھانے پر بات چیت کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید