جھنگ میں طالب علم کی پستول اسکول لے جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
طالب علم کا کہنا ہے کہ دادا اور بھائی کے قتل کے بعد ملزمان جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
طالب علم کا کہنا ہے کہ اپنے تحفظ کے لیے پستول لے کرجاتے ہیں بچوں کے اسکول پستول لے جانے والی ویڈیو پر ڈی پی او نے رپورٹ طلب کرلی۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس دادا اور بھائی کے قاتلوں کو گرفتار اور ہمیں تحفظ فراہم کرے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ طالب علم کے ہاتھ میں پستول کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او نے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ امیر حمزہ نامی اس طالب علم کے دادا اور بھائی کے مقدمہ قتل میں ملزمان رب نواز، محمد فاروق اور مجاہد نامی ملزمان نامزد ہیں۔
بچے کے والد نے کہا کہ میرا بیٹا امیر حمزہ اپنی حفاظت کے لیے پستول لے کر اسکول جاتا ہے۔
والد عبدالوحید کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا پستول اسکول کے اندر نہیں لے کر جاتا بلکہ اسے باہر ہی رکھ دیتا ہے۔