• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیاض چوہان نے حکومتی بے بسی کا اعتراف کرلیا، لیگی رہنما

فیاض چوہان نے حکومتی بے بسی کا اعتراف کرلیا، لیگی رہنما


مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے حکومت کی بے بسی کا اعتراف کرلیا ہے۔

فیاض الحسن چوہان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فیاض چوہان نے وفاق، پنجاب اور سینیٹ میں حکومتی بے بسی کا اعتراف کرلیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہازوں میں بھر بھر کے لائے سرخیلے لوگ ہمیشہ موسمی پرندے ثابت ہوتے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے فیاض چوہان کی ڈیوٹی نواز شریف کی نقل و حرکت پر لگادی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں وضاحت کی تھی کہ سرائیکی صوبے کا قیام ممکن نہیں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ تحریک انصاف کو اسمبلیوں میں واضح اکثریت حاصل نہیں، یہی وجہ ہے کہ سرائیکی صوبے کا قیام ممکن نہیں۔

تازہ ترین