• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران، سعودی ولی عہد ملاقات  


ریاض (خبرایجنسی )وزیر اعظم عمران خا ن او رسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان اہم ملاقات میں پاک سعودی دو طرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو سعودی عرب کے ایک روزہ دورے کے دوران دوسرے مرحلے میں وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات کی جس دوران پاک سعودی دو طرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

قبل ازیں عمران خان نے روضہ رسول ؐ پر حاضری دی اور نوافل بھی ادا کئے۔

تازہ ترین