• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

منی لانڈرنگ، دہشتگردی کی مالی معاونت روکنے کیلئے قوانین بنادیئے، اسٹیٹ بینک

دہشتگردی کی مالی معاونت روکنے کیلئے قوانین بنادیئے، اسٹیٹ بینک


کراچی(نیوز ایجنسی) گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ ، دہشتگردی کی مالی معاونت روکنے کیلئے قوانین بنادیے، پاکستانی کوششوں پر ایف اے ٹی ایف خوش ہے، منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ کا سدباب حکومت کے ریفارم پروگرام کا اہم جزو ہے، موجودہ صورتحال پہلے سے خاصی بہتر ہے، بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔دوسری فنانشل کرائم سمٹ سے خطاب کرتے ہوئےگورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ حکومت ایف اے ٹی ایف شرائط پر عمل کر رہی ہے ، کالعدم تنظیموں کی مالی معاونت روکے جانے سے ملک کو فائدہ ہوا ہے۔رضا باقر نے بتایا کہ عالمی ادارے پاکستانی کوششوں کے معترف ہیں۔

تازہ ترین