• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلڈ ایشیا نمائش میں غیر ملکیوں کی آمد کامیابی کی علامت ہے، ناصر شاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے 15ویں بلڈ ایشیا نمائش کے پہلے روز دورہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا سفرایکسپو سینٹر میں غیر ملکیوں کی آمد کی وجہ بنا ہے، اس نمائش میں 3سو کے قریب غیر ملکیوں کی آمد کامیابی کی علامت ہے،یہاں آنے والے امن و امان کا پیغام لے کر دنیا میں جائیں گے،انہوں نے کہا کہ جدید مشینری کے استعمال سے بڑے پراجیکٹ 2سال کی بجائے سوا سال میں مکمل کیے ہیں،اس حوالے سے وزیراعلی سندھ کی کوششیں قابل ذکر ہیں،وزیر بلدیات نے کہا کہ کے ڈی اے افسران کو وقت دیا ہے،بہتری نہیں آئی تو افسران تبدیل کردیے جائیں گے،کے ڈی اے کی ریکوری اورفنڈز میں بہتری آئی ہے ،اب نئے پراجیکٹس بھی لائیں گے، انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ کو پرائیوٹائز نہیں کیا جا رہا،اس سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں،حکومت سندھ ورلڈ بینک کے تعاون سے پانی کی تقسیم کے نظام میں بہتری لارہی ہے، جون 2020تک شہرکے 171جاری پراجیکٹس مکمل کرلیے جائیں گے۔

تازہ ترین