• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اغوا کاروں کا خوف دعا منگی کی امریکا جانے کی تیاریاں مکمل،اہل خانہ

کراچی ( اعظم علی /نمائندہ خصوصی ) بخاری کمرشل سے اغوا ہوکر تاوان دینےکےبعد بازیاب ہونے والی دعا منگی نے امریکا جانے کی تمام تیاریں مکمل کرلی ہیں جبکہ اہل خانہ نے الزام لگا ہے کہ باوجودکئی سنہری مواقع کے پولیس تا حال مجرموں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہےدوروز تک دعا منگی کے تھانے میں بیان لئے مگر کیس جوں کا توں ہے، دعا منگی نے اغوا کاروں کے خوف کی وجہ سے امریکا جانے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں وہ کسی بھی وقت امریکا روانہ ہوجائے گی اب وہ پاکستان میں اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتی ہے، دوسری طرف واردات کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والے حارث منگی کا نجی اسپتال میں انتہائی حساس آپریشن ہوا ہے جو کامیا ب رہا اور ان کی گردن سے گولی نکال لی گئی ہے۔

تازہ ترین