• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قندھار سے براستہ پاکستان بھارت جانیوالے پیاز کے ٹرک سے غیرملکی سگریٹ برآمد

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کسٹم عملے نے یارو چیک پوسٹ پردوران چیکنگ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے لاکھوں روپے کا غیر ملکی سگریٹ قبضے میں لے لیا،یہ بات ماڈل کلکٹر یٹ کسٹم کوئٹہ کے ایڈیشنل کلکٹر یاسر کلواڑ اور ڈپٹی کلکٹر چوہدری عمران افضل لیلا نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہی ۔ ایڈیشنل کلکٹر نے کہا کہ یارو چیک پوسٹ پر تعینات کسٹم عملے نے دوران چیکنگ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے قندھار سے بھارت جانے والےپیاز سے لوڈ ٹرک کے نیچے رکھے چھ سو کاٹن غیر ملکی سگریٹ برآمد کرلئے جس کی مالیت 40لاکھ سے زائد ہے ٹرک کو سامان سمیت قبضے میں لے لیا گیا۔

تازہ ترین