• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا میں روبوٹ نے سیکیورٹی اہلکار کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

سری لنکا کے ائیرپورٹ پر سیکورٹی اہلکار کے فرائض انجام دیتا روبوٹ


سری لنکا میں روبوٹ نے سیکیورٹی اہلکار کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، ایئرپورٹ پر فرائض انجام دیتا روبوٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

دورِ جدید میں روبوٹس کا استعمال کئی شعبوں میں بےحد عام ہوگیا ہے۔ روبوٹس نے جہاں انسانوں کے بہت سے کام اپنے سر لے لئے ہیں وہیں سری لنکا میں پہلی بار روبوٹ نے سیکیورٹی اہلکار کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

سری لنکا کے ایئرپورٹ پر چین کے تعاون سے متعارف کروائے گئے یہ روبوٹ انسپیکشن دھماکہ خیز مواد اور غیر قانون منشیات کا پتہ لگائیں گے جبکہ ایئرپورٹ پر فرائض انجام دیتا روبوٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہیں۔

واضح رہےکہ سری لنکا میں21 اپریل کو دہشت گرد حملے ہوئے تھے جس کے بعد سیکورٹی سخت کردی گئی تھی اور یہ روبوٹ انسپیکشن اہلکار ان واقعات کو روکنے میں مدد دے گا۔

تازہ ترین