• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی حکمران نفسیاتی مریض، پاگل خانے میں ہونا چاہیے، مولانا عامر

بھارتی حکمران نفسیاتی مریض، پاگل خانے میں ہونا چاہیے، مولانا عامر


مولانا محمد عامر نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت ملک کے موجودہ حکمرانوں کو نفسیاتی مریض قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پاگل خانے میں ہونا چاہیے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں میزبان سلیم صافی سےگفتگو میں بابری مسجد کی شہادت کے بعد تائب ہوکر مسلمان ہونے والے سابق آر ایس ایس کارکن نے کئی انکشافات کیے۔

بابری مسجد کی شہادت میں شامل سابق ہندو جنونی بلبیر سنگھ نے بعد میں اسلام قبول کیا اور اب وہ مولانا محمد عامر بن گئے ہیں۔

جرگہ میں گفتگو کے دوران سابق آر ایس ایس کارکن نے انکشاف کیا کہ نریندر مودی کے اجداد نے وطن کی آزادی کے وقت انگریزی کا ساتھ دیا اور ہندوستان سے غداری کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے لوگوں نے ملک کی آزادی کی مخالفت کی اور ملکہ وکٹوریہ کے وفادار تھے۔

مولانا محمد عامر نے یہ بھی کہا کہ اس وقت بھارت میں وہ نفسیاتی مریض حکمران ہیں، جنہیں پاگل خانے میں ہونا چاہیے۔

یہ تفصیلی انٹرویو آج رات 10 بج کر 5 منٹ پر جیو نیوز سے نشر کیا گیا۔

تازہ ترین