• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: والی بال کے کھلاڑی پر انسانیت سوز تشدد

فیصل آباد: والی بال کے کھلاڑی پر انسانیت سوز تشدد


فیصل آباد میں مخالف ٹیم سے کھیلنے پر والی بال کے کھلاڑی پر انسانیت سوز تشدد کیا گیا۔

فیصل آباد میں عدم برداشت کا ایک اور شرم ناک اور انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوگیا۔

صرف اس بات پر انسانیت سوز تشدد کیا گیا کہ والی بال کے پلیئر نے مخالف ٹیم کے ساتھ مل کر میچ کیسے کھیل لیا؟

ٹیم کے ساتھیوں نے اور نامعلوم افراد نے کھلاڑی فرحان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے اتروا کر زمین پر ناک سے لکیریں نکلوائیں۔

پولیس کے مطابق فرحان کو 4 افراد نے پہلے مبینہ طور پر اغوا کیا، پھر تشدد کیا اور ویڈیو بھی بنائی، اس دوران کھلاڑی کو برہنہ بھی کیا گیا۔

فیصل آباد پولیس نے والی بال کے کھلاڑی پر انسانیت سوز تشدد کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تازہ ترین