• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیر سمندر کیبل میں خرابی ، ملک میں انٹرنیٹ سروس تعطل کا شکار

عالمی سب میرین کیبل (اے اے ای 1 ) میں خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس تعطل کاشکار ہوگئی۔

سب میرین کیبل میں خرابی کے سبب ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز اور موبائل نیٹ ورک صارفین کو مشکلات کاسامنا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق قطر کے قریب سمندر میں انٹرنیشنل سب میرین میں تکنیکی خرابی ہوئی ہے۔

پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل سب میرین کنسورشیم کے ساتھ مل کر کام جاری ہے، خرابی تلاش اور دور کرنےکی کوشش کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال اکتوبر میں بھی سب میرین کیبل میں خرابی ہوئی تھی جس کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ صارفین کا مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تازہ ترین