• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی تعمیری پروگرام پر دہشتگردی کے باوجود وفاقی حکومت کی خاموشی سنگدلی ہے ،خولہ شبیر

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) اسلامی جمعیت طالبات بین الاقوامی یونیورسٹی کی ناظمہ خولہ شبیر نے کہا کہ اسلامی یو نیورسٹی میں ایجوکیشنل ایکسپو کے تیسرے روز طالبات کیلئے ہو نیوالی تقریب پر لسانی تنظیموں کا تعلیمی نمائش کو بارہا رکوانے کی کوشش اور لڑکیوں کے کیمپس میں زبر دستی گھسنا مجر مانہ فعل ہے جو یونیورسٹی کی انتظامیہ اور سیکیورٹی پر سوالیہ نشان ہے ،خولہ شبیر نے کہا اسلام آباد میں پرامن تعلیمی تعمیری پروگرام پر دہشتگردی ، بے گناہ طالبعلموں کے قتل اور کئی طلبہ کے زخمی ہونے کے باوجود وفاقی حکومت کی پراسرار خاموشی جانبداری اور سنگ دلی ہے۔
تازہ ترین