اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) اینٹی کارلفٹنگ سیل اسلام آباد نے بین الصوبائی کار و موٹر سائیکل لفٹرز گینگ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے چھ ملزم گرفتارکر کے انکے قبضے سےکروڑ وں روپے مالیت کی14گاڑیاں اور 10موٹر سائیکل برآمد کر لیے ہیں۔ گرفتار ملزموں میں عبداللہ، عامر حیات، حافظ عبدالراؤف، موٹر سائیکل چور گینگ،محمد بلال عرف بلالہ،غلام مرتضیٰ ، امانت حیات شا مل ہیں۔