• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش میں حب الوطنوںکو سزا مل رہی ہے:جماعت اسلامی خواتین

ملتان(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی خواتین پنجاب کی عہدیداران صدر تسنیم سرور, نائبین شازیہ سیال, شہناز مجید, ممبر مرکزی مجلس شوریٰ رفیہ فاطمہ, صدر ضلع ملتان ارم امین نے یومِ سقوط ڈھاکہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 16 دسمبر 71ء کو مشرقی پاکستان سقوط کی نظر ہوا اور مغربی پاکستان سکتے کی نظر , یہ وہ سیاہ دن ہے جس دن ہم نے اپنے پیارے وطن کا ایک بازو کھو دیا۔مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے لیئے جہاں سازشی فتنے سرگرم تھے وہیں اس کی سالمیت کے لئے اور اسلامی نظریہ کی حفاظت کیلئے "البدر" کے طلبا بھی موجود تھے جن کو آج بھی بنگلہ دیش کی جیلوں اور پھانسی گھاٹوں پر حب الوطنی کی سزا مل رہی ہے۔
تازہ ترین