• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے میں درجہ سوئم کی 10اسامیوں پر بھرتی کیلئے ہزاروں درخواستیں،روزانہ4ہزار امیدواروں کاٹیسٹ لیا جائیگا

ملتان (سٹاف رپورٹر)ریلوے ملتان ڈویژن میں درجہ سوئم کی 10 آسامیوں پر بھرتی کے لئے تحریری ٹیسٹ کا آغاز آج 16 دسمبر سے ہو گا، ٹیسٹ کا سلسلہ 19 دسمبر تک ریلوے گرائونڈ میں جاری رہے گا،بتایا گیا ہے کہ ریلوے ملتان ڈویژن میں جوائنٹ اسسٹنٹ ٹرین،اور نمبر ٹیکر کی 10 آسامیوں پر بھرتی کے لئے تحریری ٹیسٹ ریلوے گراونڈ میں منعقد ہو گا،واضح رہےکہ مجموعی امیدواروں میں سے روزانہ کی بنیاد پر 4000 اُمیدواروں کو ہر روزبلایا جائے گا،اس حوالے سے ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن شعیب عادل نے ٹیسٹ کی نگرانی کرنیوالے افسران کی ریہرسل کروائی جبکہ ڈی ایس دفتر کے کلریکل اسٹاف کو ضروری ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں،دریں اثناء گزشتہ روز ریلوے ملتان ڈویژن میں درجہ سوئم کی مختلف آسامیوں پر بہرتی کیلئے تحریری ٹیسٹ کے آخری روز روز چار ہزار سے زائد امیدواروں کی شرکت،ڈی ایس ریلوے ملتان کا دورہ،متبادل انتظامات کا جائزہ لیا۔
تازہ ترین