وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کے والد سعید اللّٰہ کو میلبرن ایئرپورٹ پر روک لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد سعید کے والد سعید اللّٰہ آج پاکستان سے میلبرن آسٹریلیا پہنچےتھے، جہاں اُنہیں سفری دستاویزات مکمل نہ ہونے پر روک لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میلبرن پولیس امیگریشن نے سعید اللّٰہ کو اپنی تحویل میں لے رکھا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعید اللّٰہ کا اپنے اہلخانہ سے تاحال رابطہ نہیں ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کے والد ویزا دستاویزات کےحوالے سے آسٹریلوی امیگریشن حکام کو مطمئن نہیں کرسکے۔