• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو نے 300 سبز کچھوئوں کے بچے سمندر میں چھوڑے

بلاول بھٹو نے 300 سبز کچھوئوں کے بچے سمندر میں چھوڑے


پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور انکی ہم شیرہ بختاور بھٹو زرداری نے پیر کو کراچی کے سینڈزپٹ کے ساحل پر سبز کچھوئوں کے بچوں کو سمندر میں چھوڑا۔

یاد رہے کہ ہر سال اکتوبر اور نومبر کے مہینوں میں سبز کچھوے سندھ کے ساحل پر انڈے دیتے ہیں۔ اس حوالے سندھ میں وائلڈ لائف کا محکمہ مخصوص مہینوں میں 34 برسوں سے ان سبز کچھوؤں کے انڈوں کی حفاظت کرتا ہے۔

 بلاول بھٹو نے 300 سبز کچھوئوں کے بچے سمندر میں چھوڑے
پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور انکی ہم شیرہ بختاور بھٹو زرداری کراچی کے ساحل پر سبز کچھوؤں کے بچوں کو سمندر میں چھوڑرہے۔

40 سے 60 دنوں بعد سبز کچھوؤں کے بچے جب انڈوں سے نکل آتے ہیں تو انہیں سمندر میں چھوڑدیا جاتا ہے، سمندری حیات اور ماحولیات کے حوالےسے ان کچھوؤں کی بڑی اہمیت ہے۔

اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے اور عوام میں سمندری حیات کے حوالے سے شعور کی بیداری کے لیے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری نے 300 کچھوؤں کے بچوں کو سمندر میں چھوڑا ہے۔

تازہ ترین