• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراد سعید کے والد کوآسٹریلیا میں ایئر پورٹ پر رو ک لیا گیا

میلبورن (جنگ نیوز) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کے والد کو آسٹریلیا میں ایئر پورٹ پر روک لیاگیا ہے۔

جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر مراد سعید کے والد سعید اللہ پیر کو پاکستان سے میلبرن آسٹریلیاپہنچے تھے جہاں انہیں ایئر پورٹ حکام نے روک لیا۔

سعیداللہ کو نامکمل دستاویزات کی وجہ سے ایئرپورٹ پر روکا گیا ہے، وہ دستاویزات کے حوالے سے امیگریشن حکام کومطمئن نہیں کرسکے جس کے باعث میلبرن پولیس امیگریشن نے انہیں اپنی تحویل میں لے رکھا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد سعید کے والد کا اپنے اہلخانہ سے تاحال رابطہ نہیں ہوا ہے۔ 

تازہ ترین