• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز خٹک مشرف فیصلے سے لاعلم نکلے

وزیر دفاع پرویز خٹک، پرویز مشرف کو سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے سے لاعلم نکلے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیر دفاع پرویز خٹک سے ایک صحافی نے پرویز مشرف غداری کیس کے عدالتی فیصلے پر سوال کیا جس پر انہوں نے لا علمی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ مصروف تھے، ابھی آپ سے پتہ چلا۔

اس سوال پر کہ حکومت عدالتی فیصلے پر عمل کروائے گی، پرویز خٹک نے کہا کہ حکومت کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کروانا ہوتاہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ خصوصی عدالت کا فیصلہ ہے تو آگے جائے گا پھر فائنل سپریم کورٹ کا فیصلہ ہوگا۔

تازہ ترین