• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے ترجمانوں کو عدالتی فیصلوں پر بیان سے روک دیا، ذرائع

وزیراعظم نے ترجمانوں کو عدالتی فیصلوں پر بیان سے روک دیا، ذرائع


وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے تمام ترجمانوں کو عدالتی فیصلوں پر بیان سے روک دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا اداروں کے درمیان تصادم نہیں بہترین ہم آہنگی چاہتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نےاجلاس میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں ادارے اپنے آئینی اور قانونی دائرے میں ذمہ داریاں نبھائیں۔

اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ افواج پاکستان نے ملک میں امن و امان قائم کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے، ہمیں افواج پاکستان کی قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کرنا چاہیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے تفصیلی فیصلے پر لیگل ٹیم نے وزیراعظم کو بریفنگ دی جبکہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر نظرثانی درخواست یا قانون سازی پر فیصلہ نہ ہوسکا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان اپنے قریبی رفقاء سے کل ملاقات کریں گے، ملاقات میں سپریم کورٹ کےفیصلے پر نظرثانی کی درخواست یا قانون سازی پر فیصلہ ہوگا۔

تازہ ترین