• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری، فریال تالپور و دیگر کو رہائی پر پی پی رہنمائوں کی مبارکباد

لندن (پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری، نائب صدر ریاض کوھمروی، رابطہ سیکرٹری سرور رانجھا، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات آغا تنویر اقبال، گریٹر لندن کے صدر میاں سلیم، جنرل سیکرٹری راجہ افتخار، نائب صدر اسدنواز، جبار بٹ، پیپلز لیبر بیورو برطانیہ کے صدر حفیظ بلوچ، پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری سمعیہ علی، سینئر رہنما برطانیہ خواجہ معین الدین، سید ندیم میوے والا، رانا خلیل نے آصف علی زرداری،فریال تالپور، سید خورشید شاہ اور آغا سراج درانی کی ضمانت پر رہائی پر جیالوں اور پارٹی کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان رہنمائوں کی ضمانت اس بات کا ثبوت ہے کہ پیپلز پارٹی قیادت پر جعلی مقدمات صرف سیاسی انتقام تھے جس میں موجودہ حکومت ناکام ہو چکی ہے، ان جعلی مقدمات سے پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت کو ڈاریا نہیں جا سکتا، ماضی میں بھی پیپلز پارٹی کی قیادت اور اس کے کارکنوں نے سیاسی انتقام کا مقابلہ کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔
تازہ ترین